فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح اور صور باھر کے مقامات سے حراست میں لیا گیا۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز چینل 7 کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اڈے پرحملوں میں ملوث 8 رکنی سیل 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس گروپ میں بیشتر کم عمر لڑکے شامل ہیں جنہیں فائرنگ سمیت دیگر مزاحمتی طریقوں کی تربیت دی گئی تھی۔
صہیونی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی بیت المقدس میں عبرانی یونیورسٹی کے قریب جبل المطلع میں قائم فوجی کیمپ پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ تاہم ان کی کارروائی سے قبل ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
گرفتار کیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری اور پٹرول بم حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
