مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صہیونی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ ÂÂÂÂ گذشتہ روز76 صہیونی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس
کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج ÂÂÂÂ نے مسجد الاقصیٰ میں منگل ÂÂÂÂ کو صہیونی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں ÂÂÂÂ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرنے والے صہیونیوں کی تعداد 76 بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ÂÂÂÂ ÂÂÂÂ اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صہیونی آباد کار باب المغاربہ (مراکشی دروازے) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔
اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے صہیونیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
