• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سات ماہ میں صہیونی فوج سے القدس میں 719 بار تصادم

جمعہ 18-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8302
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے 300 مکانات مسمار کیے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان اس عرصے میں 719 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

القدس انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یکم جنوری سے 31 جولائی تک کے اعداد و شمار بیان کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے رواں سال کے پہلے سات ماہ میں فلسطینی شہریوں کے تین سو سے زائد مکانات مسمار کیے یا ان کی مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں 105 مکانات کو مسمار کیا گیا اور 214 مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے۔

اس کے مقابلے میں گذشتہ سات ماہ کے دوران صہیونی آباد کاری کے دسیوں منصوبے جاری کیے گئے۔ بیت المقدس اور دیگر فلسطینی علاقوں کا آبادیاتی نقشہ تبدیل کرنے کے لیے صہیونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہا۔

رواں سال کے دوران بیت المقدس میں 10 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ جب کہ صرف قلندیا کے علاقے میں 15 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ غرب اردن میں 6377 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ ان میں سے 1330 کمروں پر مشتمل ہوٹل اور 12 کارخانے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بیت المقدس میں 17 فلسطینی شہید کیے گئے۔ جب کہ اس شہر سے 1458 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان سات مہینوں میں 719 مقامات پر تصادم ہوا۔ فلسطینیوں کے حملوں میں  صہیونی ہلاک اور 125 زخمی ہوئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسات ماہ میں صہیونی فوج سے القدس میں 719 بار تصادم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.