• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دفاع القدس احتجاج کا تیسرا جمعہ، مزید دو فلسطینی شہید،700 زخمی

ہفتہ 23-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9621
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونڈل ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔ کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کےاجتماعات سے قبل اور اس کے بعد وسیع پیمانے پر دفاع القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ دسیوں مقامات پر فلسطینی مظاہرین اور صیہونی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے ’عزم آزادی القدس مظاہروں‘ کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ اندھا دھند فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ اور تشدد کےدیگر حربوں کے استعمال کے نتیجے میں دو فلسطینی شہیدد اور کم سے کم 700 کےقریب زخمی ہوئے ہیں۔

ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں اور تشدد کے نتیجے میں 689 فلسطینی زخمی ہوئے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کے مقام پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان زکریا الکفارنہ شہید ہوگیا۔

غزہ ہی میں ایک دوسرے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔ دوسرے شہید کی شناخت محمد نبیل محیسن کے نام سےکی گئی ہے جس کی عمر 29 سال بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عزم آزادی القدس مظاہروں کا سلسلہ پورے فلسطین میں جاری رہا۔ کل نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد رام اللہ ، الخلیل، نابلس، سلفیت، بیت لحم، جنین، بیت المقدس اور مشرقی وشمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی گئی۔

ہلال احمر کے رضاکاروں کے مطابق شمالی بیت لحم میں دفاع القدس ریلی پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے دھاتی گولیوں اور ربڑ کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کے چہروں اور سروں کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

صیہونی فوج کی طرف سے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

سلفیت میں صیہونی فوج کی طرف سے دو فلسطینیوں کو ’توتو‘ گن سے نشانہ بنایا گیا۔

فلسطین کے دوسرے شہروں القدس، الخلیل، نابلس اور رام اللہ میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدفاع القدس احتجاج کا تیسرا جمعہ، مزید دو فلسطینی شہید،700 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.