• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نومبر میں 7 فلسطینیوں کو اسرائیلی عدالتوں سے عمر قید کی سزائیں

پیر 04-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9348
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے دفاع کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نومبر 2017ء میں اسرائیلی عدالتوں سے مزید 7 فلسطینیوں کو عمرقید کی سزائیں سنائی گئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ  ریاض الاشقر نے بتایا کہ عمرقید کی سزائیں پانے والے فلسطینیوں پر صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری کرنے،  صیہونیوں کو قتل اور زخمی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے اور انہی الزامات کے تحت انہیں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ عمر قید کی سزائیں پانے والے سات فلسطینیوں کے بعد صیہونی ریاست کی جیلوں میں عمر قید کے سز یافتہ قیدیوں کی تعداد 509 ہوگئی ہے۔ ان میں دسیوں اسیران سنہ 1993ء میں اسرائیل اور تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کے درمیان طے پائے’اوسلو‘ سمجھوتے سے پہلے سے پابند سلاسل ہیں۔

نومبر میں عمر قید کی سزاؤں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں مین 23 سالہ نصر فیصل محمد بدوی اور اس کا بھائی 33 سالہ اکرم شامل ہیں۔ انہیں ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کے الزام میں عمر قید اور 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

زخمی فلسطینی 23 سالہ مالک احمد حامد کو دو لاکھ 80 ہزار شیکل جرمانہ، دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

جنین کے 43 سالہ اسیر محمد احمد کامل زکارنہ دو بار عمرقید اور 40 سال اضافی قید اور 3 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

تین فلسطینی خالد محمد مخامرہ، 22  اور 23 سالہ یونس عائش زین کو چار بار عمر قید، 60 سال اضافی قید اوعر 52 لاکھ 40 ہزار شیکل جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.