• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار

منگل 10-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8849
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت مزید سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز علی الصباح  اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے پرانے قصبے میں تلاشی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری جنوبی نابلس کے تاریخی قصبے کفر قلیل میں داخل ہوئی اور عزمی منصور نامی شہری کے گھر میں گھس کر اس میں توڑپھوڑ کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے عزمی منصور کے بیٹےاحمد عزمی کو حراست میں لے لیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں فرعون قصبے میں تلاشی کے دوران 20 سالہ خالد الشیخ یوسف کو اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فرعون قصبے کے تمام داخلی راستے سیل کرکے اس میں دو گھنٹے تک تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ ادھر الخلیل شہر کے شمالی قصبے بیت امر سے ایک 14 سالہ ماجد الھندی اور بیت لحم سے محمد حافظ جبرین کو حراست میں لے لیا۔

شمالی الخلیل شہر میں العروب پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے دو سگے بھائیوں انس اور حمزہ نواورہ کو وادی شاہین سے حراست میں لے لیا جب کہ ایک سابق اسیر حمزہ کو بھی اس علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.