غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے والے فلسطینیوں کے حالات پر نظر رکھنے والے فلسطینی ادارے’اسیران اسٹڈی سینٹر‘ کی طرف سے جاری کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔ ان میں 9 کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 18 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔Â ان میں سے بیشتر خواتین کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 18 سال سے کم عمر کی 9 بچیاں بھی قید ہیں۔ ان میں 14 سالہ سارہ نظمی شماسنہ، تیرہ سال رزان مسلم اور 17 سالہ عہد تمیمی شامل ہیں۔ 28 خواتین کئی مہینوں سے کئی برسوں تک کا عرصہ گذار چکی ہیں۔
اسیران میڈیا سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ میں پابند سلاسل خواتین کے ساتھ ہونے والی مجرمانہ بدسلوکیوں اور مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات بیان کئے گئے ہیں۔