نقب کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سینکڑوں اسرائیلی پولیس افسر اور اسپیشل یونٹس کے اہلکاروں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غیر تسلیم شدہ گائوں عراقیب کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اسی دوران بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں نے دیہاتیوں کے ٹینٹ اور گھر مسمار کردئیے۔
غصے سے بھرے ہوئے دیہاتیوں نے بتایا کہ وہ اپنی زمین کو نہیں چھوڑیں گے اور گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ قابض حکام العراقیب اور نقب میں
موجود بدوئوں کے تمام 45 دیہات کو غیر قانونی مانتے ہیں اور ان کے رہائشیوں کو اس دعوے پر بے گھر کررہے ہیں کہ یہ زمین صیہونی ریاست کی زمین ہے۔
بدوئوں کے دیہات سینکڑوں سالوں سے اسی مقام پر قائم ہیں اور یہ صیہونی ریاست کے قیام کے اعلان سے قبل بھی یہیں پر موجود تھے۔