• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتفاضہ القدس، گذشتہ ہفتے6 فدائی حملے،60مقامات پر تصادم

بدھ 23-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8362
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف جاری فلسطینی انتفاضہ القدس کی کارروائیوں کے دوران چھ فدائی حملے کیے گئے جن میں تین صہیونی زخمی ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتفاضہ القدس کو مانیٹر کرنے والے ویب سائیٹ کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کے 60 مقامات پر مزاحمتی واقعات رونما ہوئے۔

زعترہ چوکی کے قریب ایک فلسطینی شہری کے چاقو حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا جب کہ قابض صہیونی فوج کی جوابی فائرنگ مین ایک سترہ سالہ بچہ قتیبہ یوسف زھران شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقوں میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان متعدد مقامات پر تصادم ہوا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔

غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ام صفا کے مقام پر سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے گذشتہ ہفتے الخلیل شہر میں تین فدائی حملے ناکام بنائے جب کہ بیت المقدس میں شعفاط کیمپ اور نتانیا کے مقام پر بھی فلسطینیوں کے چاقو سے حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران غرب اردن کے فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کو تین بم حملوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ قبۃ راحیل اور عایدہ کیمپ میں اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹیوں پر تین بم پھینکے گئے تاہم ان میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 60 مقامات پر تصادم ہوا۔ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اوردھاتی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 22 فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی شہریوں کی طرف سے غرب اردن اوربیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر 14 پٹرول بم بھی پھینکے گئے۔

اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران غرب اردن سے تعلق رکھنے والا ایک 17 سالہ بچہ قتیبہ یوسف زھران اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ کر شہید ہوا۔ اسرائیلی فوج نے شہید زھران کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا جس کے بعد اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود شہداء کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا اور36 بچوں سمیت 95 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانتفاضہ القدس، گذشتہ ہفتے6 فدائی حملے،60مقامات پر تصادم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.