فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے سماجی کارکن صلاح الحموری کو اسرائیلی فوج نے 23 اگست کو حراست میں لیا تھا۔ ان کی گرفتاری بیت المقدس میں کفر عقب کالونی میں ان کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد انہیں بیت المقدس کے المسکوبیہ تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا مگر کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے حکام پر انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔
خیال رہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے تعلق کے الزام میں میں صلاح الحموری کو اس سے قبل بھی ساڑھے چھ سال قید رکھا جا چکا ہے۔ الحموری پر یہودی ربی عوفادیا یوسف پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
