فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے، مشرقی البریج کیمپ، الجبالیہ اور شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی شہریوں نے جلوس نکالے۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے شہریوں پر بم پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ شہری زخمی ہوگئے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے ایک جلوس پر فائرنگ ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے ایک شہری زخمی جب کہ دم گھٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے 17 سالہ بچے کی ٹانگ میں شدید زخم آئے ہیں جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھرشمالی غزہ میں مشرقی جبالیہ Â ایک سولہ سالہ بچے کےسر میں آنسوگیس کا گولہ لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
