• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پرامن فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی

منگل 25-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6935
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیران کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تازہ تصادم غرب اردن کے وسطی علاقے البیرہ میں بیت ایل چوکی کے قریب پیش آیا جہاں مظاہرین نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حمایت میں جلوس نکالا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ’ٹوٹو‘ گن سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور بھوک ہڑتال کرنے والے مظاہرین کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 1500 اسیران کی حمایت میں روزانہ کی بنیاد پر یکجہتی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج حسب معمول پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپرامن فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.