بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے شہر بیت لحم کے جنوبی قصبے الخضر میں فلسطینیوں کو چھ مکانات کی تعمیر سے روک دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخضر قصبے پر چھاپہ مارا اور وہاں فلسطینیوں کے زیر تعمیر متعدد مکانات میں تعمیر کا کام بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔صہیونی فورسز کے مطابق مکان مالکان 20 دنوں کے نوٹس کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
