مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سول انتظامیہ کی منصوبہ بندی کمیٹی نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع معالیہ ادومیم میں 581 نئے آباد کاری یونٹس کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ‘کول حائر’ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ صہیونی مذہبی تہوار ‘عید العرش’ کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے صیہونی آباد کاری کے علاقوں کے دورے کے دوران کیا گیا۔اس منصوبے کے مطابق کیدیم چوک میں 459، حجیت سٹریٹ میں 104 اور مگدیم کے مضافات میں 18 گھروں کی تعمیر شامل ہے۔
اخبار نے اس بات کی بھی نشاندہی بھی کی ہے کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں سرکاری عمارات کی تعمیر کے لیے 80 ملین شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔
