• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں‌کے صحافتی حقوق کی 54 پامالیاں

ہفتہ 03-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5215
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں ‌بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین ک مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافتی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ نومبر میں صہیونی فورسز نے فلسطینی حقوق کی 54 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ نہ صرف اسرائیلی فوج اور قابض ریاست کے سیکیورٹی ادارے صحافتی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب ہو تے رہے بلکہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام پولیس نے بھی ابلاغی اور صحافتی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافتی قوانین کی پامالیوں کے 48 واقعات اور عباس ملیشیا کے ہاتھوں 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔

فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی صحافی حراست میں لیے۔ گرفتار کیے گیے فلسطینی صحافیوں کی شناخت خالد معالی، نضال النتشہ اور انس ابو دعابیس کے ناموں‌سے کی گئی۔ جب کہ گھروں میں نظر بند کیے گئے صحافیوں میں حمزہ برناط، عبدالعزیز ابو فنا جب کہ نضال النتشہ ، ابراہیم ابو صفیہ ، عمر نزال اور انس ابو دعابس کی حراست میں توسیع کی گئی ہے۔

نومبر کے مہینے میں صہیونی فوج نے دو فلسطینی صحافیوں کی گاڑیاں نذرآتش کیں۔ ایک چھاپے خانے پر دھاوا بول کر اس میں‌ توڑ پھوڑ کی اور وہاں پر چھپنے والے اخبار کی کاپیاں ضبط کرلیں۔ 13 صحافیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور قیمتی سامان کی لوٹ مار کی گئی۔ تین فلسطینیوں کی بھاری جرمانوں‌ کے عوض رہائی عمل میں ‌لائی گئی جب کہ سات فلسطینی صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی سے روکا گیا۔ صحافیوں ‌کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے چار واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ خالد معالی سمیت متعدد فلسطینی صحافیوں کے "فیس بک” صفحات بلاک کئے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں‌کے صحافتی حقوق کی 54 پامالیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.