فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج Â نے مسجد الاقصیٰ میں اتوار اور سوموار کو صہیونی اشرار کے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں Â مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرنے والے صہیونیوں کی تعداد 533 بتائی جاتی ہے۔ اتور کے روز 275 صہیونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ سوموار کے روز 192 صہیونی شرار قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کا تقدس پامال کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار باب المغاربہ (مراکشی دروازے) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے صہیونیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
