• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پولیس کی سیکیورٹی میں 517 صہیونیوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی

پیر 17-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6813
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں517 صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح 35  سال سے کم عمر کے 390 یہودی مراکشی دروازے (باب المغاربہ) کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔  صہیونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اور سیٹیا بجاتے رہے۔ صہیونی شرپسند مراکشی دروازے سے داخلے کےبعد مسجد کے ’باب السلسلہ‘ سے باہر نکلتے رہے۔

صہیونی آباد کاروں کے یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب کہ دوسری جانب قبلہ اوّل کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی پرچارک تنظیموں نے یہودیوں پر زور دیا ہے کہ وہ "ایسٹر” تہوار کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں "جبل ہیکل” (مسجد اقصیٰ) میں داخل ہو کرمذہبی رسومات ادا کریں۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے علی الصباح مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ یہودیوں کی آمد روفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ دروازہ مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے تک کھلا رکھا گیا۔

صہیونی آباد کار مسجد میں گھسنے کے بعد باب الرحمۃ تک جا پہنچے جہاں فلسطینی محافظوں اور صہیونی شرپسندوں کے درمیان کھینچا تانی بھی ہوئی۔ تاہم فلسطینی محافظ یہودیوں کو وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصباح ہی سے مسجد اقصیٰ کےتمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسرائیلی فوج کے مسلح دستے تعینات تھے۔ صہیونی آبادکاروں کی رہنمائی کے لیے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں میں یہودی ربی بھی شامل تھے جنہوں نے اجتماعی عبادات کی ادائیگی کے لیے "جبل ہیکل” میں آمد ورفت جاری رکھنے  پر زور دیا۔

خیال رہے کہ یہودی مسجد اقصی کی تاریخ مسخ کرتے ہوئے اس کے لیے "جبل ہیکل” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپولیس کی سیکیورٹی میں 517 صہیونیوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.