• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مارچ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 509 فلسطینی گرفتار

پیر 10-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6725
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2017ء کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور بیت المقدس سے مجموعی طور پر 75 بطوں اور 13 خواتین سمیت 509 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ حراست مین لیے جانے والے فلسطینیوں میں دو کم عمر بچیاں، ایک رکن اسمبلی اور پانچ صحافی شامل ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کلب برائے اسیران، المیزان مرکز برائے انسانی حقوق، الضمیر فاؤنڈیشن برائے حقوق اسیران، اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے مارچ 2017ء کے دوران بیت المقدس سے 160، غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 80، بیت لحم سے 73، رام اللہ سے 35، طولکرم سے 34، نابلس سے 33، جنین سے 31، قلقیلیہ سے 21، اریحا سے 15، طوباس سے 11، غزہ سے 11، سلفیت سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران قابض صہیونی عدالتوں سے 111 فلسطینی اسیران کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں خاتون اسیرہ احسان دبابسہ اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمد اسماعیل الطل بھی شامل ہیں۔

اس وقت اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 6500 ہے جن میں 14 کم عمر لڑکیوں سمیت 62 خواتین اور 300 بچے اور 500 انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنوں اور صحافیوں کو بھی حراست میں لینے میں تیزی دیکھی گئی۔ گذشتہ ماہ صہیونی فوج پانچ فلسطینی صحافیوں کو بھی ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی پارلیمنٹ کے پانچ ارکان بھی بدستور پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.