• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

50 ہزار فلسطینی اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب

ہفتہ 27-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7325
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں بیت المقدس میں  کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت وخطابت کے فرائض الشیخ محمد سلیم نے انجام دیے۔ انہوں نے خطبہ جمعہ میں ماہ صیام کی فضلیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماہ صیام کی آمد پرپورے عالم اسلام بالخصوص فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی۔ الشیخ محمد سلیم نے کہا کہ 50 سال سے فلسطینی قوم آزادی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں سجدہ شکر ادا نہیں کرسکی ہے۔

فلسطینی عالم دین نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران اپنی آزادی اور وقار کے لیے بھوک اور پیاس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ الشیخ محمد سلیم نے فلسطینی قوم، سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور فلسطینی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی نصرت کے لیے ہرسطح پر تحریک چلائیں۔

رپورٹ کے مطابق کل نماز جمعہ سے قبل اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے نمازیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں تاہم اس کے باوجود غرب رادن، بیت المقدس اور شمالی فلسطین سے ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ قبلہ اوّل میں ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.