مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے ابو دیس میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پولیس فورس نے شدید فائرنگ، اشک آور گیس اور ربر کی گولیوں کی بوچھاڑ میں القدس یونیورسٹی پر دھاوا بولا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد یونیورسٹی کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔فلسطینی ہلال احمر نے دس طلبہ کو ربر کی گولیاں لگنے کی تصدیق کی ہے جبکہ 39 طلبہ اشک آور گیس کی شدت سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہسپتال لائے گئے۔
انہی ذرائع نے بتایا کہ ایک اور طالب علم کو گولی کے خول اور جلنے کے زخم آئے۔