• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 افراد زخمی

اتوار 07-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9791
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے دوران اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز سیکڑوں فلسطینیوں نے القدس میں شاہراہ صلاح الدین پر دفاع القدس ریلی نکالی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور القدس کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ربڑ کی گولیوں اور صوتی بموں سے حملہ کیا جس کے نتجے میں پانچ مظاہرین زخمی ہوگئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے۔

عینی شاہدین نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ ہفتے کی شام مظاہرین نے مغرب کی نماز شاہراہ صلاح الدین پر ادا کی۔ اس موقع پر بھی اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی طبی امدادی ادارے ہلال احمر کے مطابق صوتی بموں اور لاٹھی چارج سے کم سے کم پانچ فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

مظاہرین 6 دسمبر 2017ء کو جاری کیے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس میں انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔ ٹرمپ کے متنازع اعلان القدس کے خلاف فلسطینی شہریوں کا ملک گیر احتجاج دوسرے ماہ میں جاری ہے۔

ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی شہید، غرب اردن، غزہ اور القدس میں 3500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 افراد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.