جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ المناک حادثہ جنین میں ’شکیڈ‘صہیونی کالونی کے قریب اس وقت پیش آیا ایک کار بے قابو ہو کرمخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق حادثے میں کم سے کم Â پانچ افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد رفیق الوادی، خالد یوسف قبہا، راید زیود ، راجح زیود کے ناموں سے کی گئی جن کا تعلق جنین شہر سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد مزدور تھے جوسنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں مزدوری کے بعد گھروں کو لوٹ رہے تھے۔
