غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی چند ہفتے کے دوران متعدد فلسطینی اسیران کو عمر قید کی سزائیں سنائی جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 498 تک جا پہنچی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت سے بیت المقدس کے اسیر خالد قطنیہ کو عمر قید کی سز سنائی۔اس سے قبل اسرائیلی فوجی عدالتوں سے بیت المقدس کے عناتا قصبے کے 37 سالہ خالد زھیر نجم الدین قطنیہ عمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے پانچ لاکھ 16 ہزار شیکل جرمانہ کی سز اسنائی گئی۔
فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ قطنیہ کو اسرائیلی فوج نے 15 اپریل 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور اس پر اپنی گاڑی سے متعدد یہودی آباد کاروں کو کچل کر زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ قطنیہ شادی شدہ ہیں اور گرفتاری کے بعد ان کے ہاں ایک بچہ بھی پیدا ہوا ہے۔
ریاض الاشقر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینیوں میں اسیر محمد حسنی ابو شاھین، اور اسیر عبداللہ منیر اسحاق شامل ہیں۔ منیر اسحاق پر رام اللہ میں ایک یہودی آباد کار کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔