• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

44 صیہونی آباد کار اور 33 امریکی فوجیوں کا قبلہ اوّل پر دھاوا

ہفتہ 10-02-2018
in فلسطین
0
0Pala6959
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 44 صیہونی آباد کاروں کے ساتھ ساتھ 33 امریکی فوجی بھی قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کے ذریعے فلسطینیوں کو مشتعل کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب تین درجن کے قریب امریکی فوجیوں نے بھی قبلہ اوّل پر یلغار کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں اور امریکی فوجیوں کے قبلہ اوّل پر دھاوے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات 44 صیہونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اسی دوران 33 امریکی فوجی بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔  صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ صیہونی آباد کاروں کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

امریکی فوجیوں کی قبلہ اوّل پر یلغار ایک ایک اہم سوالیہ نشان ہے۔ امریکی فوجی ایک ایسے وقت میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطین میں سخت وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.