• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

42 صیہونی قبلہ اوّل میں داخل، مذہبی رسومات کی ادائیگی

بدھ 24-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9961
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روزدرجنوں صیہونی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونیوں کی جانب سے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پنس اسرائیل کے دورے پرہیں۔

امریکی نائب صدر نے قبلہ اوّل کی دیوار براق میں آمد کا اعلان کیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کی آمد سے قبل صیہونی آباد کار زیادہ پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ گذشتہ روز صیہونی شرپسندوں نے قبلہ اوّل میں گھس کر نہ صرف مقدس مقام کی بے حرمتی کی بلکہ فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف نے بتایا ہے کہ سوموار کوعلی الصباح 42 صیہونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔  صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ صیہونی آباد کاروں کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.