مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ صہیونی آباد کاروں کومقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو41 صہیونی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
صہیونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جا رہے ہیں جب دوسری طرف ہزاروں فلسطینی نمازی قبلہ اوّل کی بندش کے خلاف باب الاسباط کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے قبلہ اوّل کے محافظوں کو اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
