• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کے وحشیانہ تشدد سے 40 نہتے فلسطینی زخمی

ہفتہ 02-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9326
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قصرہ کے مقام پر صیہونی آباد کاروں اور فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی کسان کی شہادت کے خلاف پورا فلسطین سراپا احتجاج ہے۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قصرۃ قصبے میں ایک فلسطینی شہری کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد

فلسطینی شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ صیہونی فوج نے روایتی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی ریلی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین پر دھاتوی گولیوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی صیہونی آباد کاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

بیت المقدس کے شمالی علاقے عناتا میں صیہونی آباد کاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف نکالے گئے جلوس پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

عناتا میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ٹانگ میں گولیان لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو رام اللہ کے اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ جب کہ کئی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی عناتا مین البقعان کالونی کے قریب فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ریاست کی قائم کردہ نسلی دیوار کو نقب لگا لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ دھاتی گولیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق 35 زخمی فلسطینیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ان میں سے بعض کو اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کے وحشیانہ تشدد سے 40 نہتے فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.