مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے صیہونیوں کی تعداد 2017ء کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2016ء کی نسبت پچھلے سال غرب اردن میں نئے آباد ہونے والے صیہونیوں کی تعداد میں 0.5 فی صد کمی آئی۔رپورٹ کے مطابق سال 2017ء کے آخر میں جاری کردہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں 150 صیہونی کالونیوں میں 4 لاکھ 35 ہزار 708 صیہونی آباد ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء کے دوران 2015ء کی نسبت صیہونیوں کی تعداد میں4 فی صد اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے سال 3.9 فی کمی آئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران بیرون 14Â ہزار 299 صیہونیÂ آباد کیے گئے،2016ء میں نئے آباد کردہ صیہونیوں کی تعداد 15 ہزار 765 تھی۔ گذشتہ برس 1500 صیہونی کم تعداد میں فلسطین میں آباد کیے گئے۔
سال 2006ء کے بعد 2016ء میں سب سے زیادہ صیہونی آباد کیے گئے۔ ایک سال میں 15 ہزار 320 صیہونیوں کو غیرقانونی طورپر آباد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد فلسطین میں موجود کل صیہونیوں کا 12فی صد ہے جب کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’Now Peace‘ کے مطابق فلسطین میں آباد کیے گئے آباد کاروں کی تعداد فلسطین میں کل صیہونیوں کا 13 فی صد ہے۔
