• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب ِ اردن: صہیونی آباد کاروں کے لیے 4 ہزار نئے مکانوں کا منصوبہ آگے بڑھانے کا اعلان

بدھ 11-10-2017
in فلسطین
0
0Pala5858
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کے لیے قریباً چار ہزار نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں بھی نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور صہیونی آباد کاروں کے لیے مختلف مراحل میں 3736 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

اس عہدہ دار نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ منصوبہ کتنے مراحل میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس پر کب عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔البتہ اس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت الخلیل اور رام اللہ کے نزدیک واقع صہیونی بستیوں میجرون اور بیت ایل سمیت پورے غرب اردن میں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

اس کے بہ قول 2017ء کے دوران میں قریباً 12000 نئے مکانات کی منصوبہ بندی اور تعمیرات کی مختلف مراحل میں منظوری دی جائے گی۔ یہ تعداد 2016ء کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما اپنے دور حکومت میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاروں کے لیے تعمیرات پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن ان کے جانشین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ضمن میں اسرائیل کو کسی قسم کی تنقید کا سامنا نہیں ہے۔

اسرائیلی روزنامے ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اگر الخلیل ( ہیبرون) میں نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو غربِ اردن کے اس جنوبی شہر میں یہ 2002ء کے بعد پہلا تعمیراتی منصوبہ ہوگا ۔

الخلیل میں اس وقت دو لاکھ کے لگ بھگ فلسطینی آباد ہیں اور شہر کے قلب میں 800 صہیونی آباد کاروں کو لابسایا گیا ہے۔ان کی قلعہ نما بستیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات ہوتی ہے۔

اسرائیل نے 1992ء کے بعد اس سال کے دوران میں اب تک صہیونی آباد کاروں کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مکانوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پر کام شروع کیے ہین جبکہ اس کو عالمی برادری کی جانب سے دباؤ کا بھی سامنا ہے اور اس نے متعدد مرتبہ خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے صہیونی آباد کاری کے منصوبے سے تنازع کے دو ریاستی حل کے امکانات معدوم ہوجائیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو صہیونی آباد کاروں کی جانب سے نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے جبکہ ان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی دباؤ ہے اور وہ ان سے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے صہیونی آباد کاری کے منصوبوں کو موخر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں بیت المقدس ،غرب اردن اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لیا تھا۔اس نے بعد میں بیت المقدس کو اپنی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اس اقدام کو امریکا سمیت عالمی برادری تسلیم نہیں کرتی ہے اور اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔

اسرائیل تورات اور زبور کے حوالوں سے بیت المقدس کو صہیونیوں کے لیے خاص شہر قرار دیتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کو اس شہر میں کہیں بھی بسیرا کرنے کی اجازت ہے۔ وہ یروشلم کو اپنا ابدی دارالحکومت بھی قرار دیتا ہے جبکہ فلسطینی اس مقدس شہر کو اپنی مستقبل میں قائم ہونے والی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب ِ اردن: صہیونی آباد کاروں کے لیے 4 ہزار نئے مکانوں کا منصوبہ آگے بڑھانے کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.