• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں 390 مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کردی

بدھ 11-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5644
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ کے زیراہتمام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے شمال مشرقی بیت المقدس میں گرین لائن سے باہر شعفاط کے مقام پر 390 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے پر غور کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان مکانات کی منظوری حالیہ ایام میں دی جانا تھی مگر امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف خطاب کے بعد ان مکانات کی منظوری کا عمل روک دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کا دفاع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں یہودی بستیوں  کی تعمیر و توسیع عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی بلدیہ ’راموت شلومو‘ کالونی میں 170 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ راموت کالونی میں 220 مکانات اور ایک یہودی معبد کی تعمیر کی تیاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست کی بلدیہ بیت المقدس شہر میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔ سنہ 2016ء کے دوران صہیونی بلدیہ نے بیت المقدس میں 5600 نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پر عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی حکومت نے بیت المقدس میں 390 مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.