• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جلاد صفت عباس ملیشیا کے فلسطینی شہریوں پر378 حملے

جمعرات 06-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6684
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک طرف صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے اور دوسری طرف قوم کے پیسوں پر پلنے والے فلسطینی اتھارٹی کے جلاد صفت غنڈہ گرد عناصر فلسطینیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے شہریوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مارچ کے دوران عباس ملیشیا کے جلادوں نے 378 حملے کئے۔ عباس ملیشیا کی انتقامی کارروائیوں میں101 شہریوں کی گرفتاریاں اور ان پر جیلوں میں وحشیانہ تشدد اور سیاسی بنیادوں پر 113 شہریوں کی توہین آمیز انداز میں حراستی مراکز میں طلبی کے واقعات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے نام نہاد سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے مارچ میں روزانہ کی بنیاد پر سیاسی کارکنوں کی بے رحمانہ گرفتاریوں اور انہیں اذیتیں دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ اسرائیلی فوج کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عباس ملیشیا کے مسلح اہلکار فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاوے بولتے، پرامن ریلیوں پرحملے کرتے، صحافیوں کو زدو کوب کرتے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام نیشنل ڈیفنس کے اہلکاروں نے 59، جنرل انٹیلی جنس نے 39 اور فلسطینی پولیس نے 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔

عباس ملیشیا کی کارروائیوں کے دوران الخلیل سے سب سے زیادہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔الخلیل سے 25، رام اللہ سے 15، نابلس سے 13، طولکرم سے 12، بیت لحم سے 10،قلقیلیہ سے 9، جنین سے 6، القدس سے 3، سلفیت کے 2 اور طوباس سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں 20 طلباء 4 صحافی، دو اساتذہ ،63 سابق اسیران اور 51 سیاسی کارکن جو ماضی میں بھی گرفتار کیے گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجلاد صفت عباس ملیشیا کے فلسطینی شہریوں پر378 حملے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.