• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد 338 ہوگئی

پیر 17-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7875
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تھنک ٹینک ’القدس اسٹڈی سینٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے فلسطین میں جاری ’تحریک انتفاضہ القدس‘ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 338 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 59 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران 301 فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب 13 فلسطینی زخمی ہونے کے کچھ عرصے بعد جام شہادت نوش کرگئے۔

شہداء انتفاضہ القدس میں غرب اردن کا جنوبی شہر الخلیل 81 شہداء کے ساتھ سر فہرست ہے۔ اس کے بعد بیت المقدس میں 65، رام اللہ میں 35، جنین میں 27، نابلس میں 23، بیت لحم میں 23، طولکرم میں 9، سلفیت میں بھی چھ، قلقیلیہ میں چار، طوباس میں ایک اور غزہ کی پٹی میں 52 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

عمر کے اعتبار سے کل شہداء کا 29 فی صد بچوں پرمشتمل ہے جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ کم عمر شہداء انتفاضہ کی تعداد 94 درج کی گئی ہے۔ ان میں 3 ماہ کا ایک شیر خوار رمضان محمد ثوابتہ بھی شامل ہے۔

تحریک انتفاضہ کے دوران 32 فلسطینی خواتین بھی جام شہادت نوش کرچکی ہیں۔ ان میں 16 کم عمر لڑکیاں شامل ہیں۔ ان میں سب کم عمر شہیدہ کی عمر 2 سال تھی جسے اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں بمباری کرکے شہید کیا۔

تحریک انتفاضہ کے شہداء کے جسد خاکی قبضے میں رکھنا بھی صہیونی ریاست کی منظم پالیسی ہے۔ اس وقت بھی 12 شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد 338 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.