الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون کی انتظامی حراست میں دوسری بارتین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکام نے 33 سالہ خدیجہ ربعی کی مادت حراست میں دوسری بار توسیع کیÂ اور اسے مزید تین ماہ کے لیے بغیر مقدمہ چلائے جیل میں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پانچ بچوں کی ماں ربعی کو اسرائیلی فوج نے 9 نومبر 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسےعدالت میں پیشی کے لیے 15 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت میں پیشی کی تاریخ سے پہلے ہی صیہونی حکام نے تین ماہ کی انتظامی حراست میں توسیع کی گئی ہے۔
