• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے پُرامن ریلی پر گولیاں چلا دیں، 32 فلسطینی زخمی

جمعرات 08-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10128
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے کفر عقب اور غرب اردن کے شمالی شہراریحا میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 32 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی پُرامن ریلیوں پر اندھا دھند فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق شمالی بیت المقدس میں کفر عقب کے مقام پر ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں ایک 16 سالہ زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ’کخاف یعقوب‘ صیہونی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔

زخمی ہونے والے ایک نوجوان کے چہرے اور سینے پر زخم آئے ہیں اور اسے رام اللہ کے فلسطین میڈیکل کپملیکس منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر اریحا شہر کے داخلی راسے پر ہونے والی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں 21 فلسطینی دھاتی گولیوں کے لگنے سے زخمی ہوئے۔ ہلال احمر کے امدادی کارکنوں نے 9 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جب کہ متعدد دیگر کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج نے پُرامن ریلی پر گولیاں چلا دیں، 32 فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.