• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قباطیہ کا محاصرہ بدستور جاری،صہیونی فوج کے تشدد سے 30 فلسطینی زخمی

ہفتہ 06-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0229
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوبی قصبے قباطیہ میں گذشتہ دو روز سےصہیونی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔گذشتہ روز قباطیہ قصبے میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان سخت کشیدگی جاری رہی۔ صہیونی فوج کے تشدد سے 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے جمعرات کی شام سے جنین کے قباطیہ قصبے کا اس وقت محاصرہ کرلیا تھا جب بیت المقدس میں تین مزاحمتی کارروائیوں میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ فدائی حملوں میں شہید ہونے والے تین فلسطینی لڑکوں کا تعلق قباطیہ سے بتایا گیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے ایک تازہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں شہید فلسطینی خاندانوں کے اہل خانہ کا تجارتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ان خاندانوں سے وابستہ کسی بھی شخص کو کاروبار کرنے یا فلسطینی علاقوں میں کہیں بھی ملمزت کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں اپنی نوعیت کی منفرد مزاحمتی کارروائی کے بعد صہیونی حکام کا فلسطینی خاندانوں کے کاروبار اور ملازمت پرپابندی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ادھر مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ قباطیہ قصبے میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے تشدد سے کم سے کم 30 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کو اتشیں اسلحہ سے گولیاں ماری گئیں، تین شہری ربڑ کی گولیوں اور تین آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قباطیہ قصبے کے داخلی راستے پر فلسطینی شہریوں کے ایک احتجاجی ریلی پرصہیونی فوجیوں نے فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے ایک شہری کا چہرہ زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے جنین کے قباطیہ قصبے اور دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن کے لیے فوج کی مزی نفری طلب کی گئی ہے۔ قباطیہ میں تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.