اردن کے دارالحکومت عمان سے دو امدادی قافلوں کی غزہ آمد کے بعد اب ’’انصار 3‘‘ بھی اہل غزہ کی نصرت کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ قافلے کے ہمراہ چھ سال سے اسرائیلی محاصرے کے سبب کس مپرسی کی حالت میں
زندگی گزارنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے وافر مقدار میں سامان موجود ہے۔
’’لائف لائن‘‘ نامی تنظیم کے زیر انتظام اس قافلے میں اردنی رضا کاروں کی بڑی تعداد غزہ کی پٹی کی غربت اور بے روزگاری ختم کرنے کے سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے غزہ روانہ ہوگئے۔ قافلے میں درجنوں خواتین، صحافی، سیاستدان، تاجر اور دیگر افراد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق قافلےاپنے ہمراہ سات لاکھ ڈالرز کی ادویات اور دیگر سامان لے کر آرہا ہے۔ اس امدادی سامان کی وجہ سے غزہ میں درمیانے اور چھوٹے درجے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اس طرح غزہ کی معیشت کو قدرے سہارا ملے سکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں 30 منصوبوں پر کام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان پروگراموں کا اعلان قافلے میں شریک رہنما غزہ پہنچ کر کریں گے۔ قبل ازیں مصری پیشہ ور افراد نے انصار تین نامی اس قافلے کو اپنی سرزمین سے گزرنے کی تائید کی تھی۔
یاد رہے کہ قافلے کے رضا کاروں نے غزہ میں کینسر، دل اور دفاعی نظام کی کمزوری کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک لاکھ چالیس ڈالرز کی ادویات خریدی ہیں جو وہ غزہ کے ہسپتالوں میں دینگے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین