• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصالحتی معاہدے پر عمل درامد 3 مرحلوں میں ہو گا : فلسطینی حکومت

منگل 03-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8770
0
SHARES
5
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکومت کے ترجمان یوسف المحمود کا کہنا ہے کہ "غزہ پٹی کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے مگر وہ عنقریب ایک مرتبہ پھر غزہ پٹی منتقل ہو جائے گی”۔ انہوں نے یہ بات 2014 کے بعد غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے پہلے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مصالحت کے لیے یہ سنجیدہ کوشش حماس اور فتح تنظیموں کے درمیان تقریبا دس برس کے بائیکاٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ 2007 میں خون ریز جھڑپوں کے نتیجے میں فتح تحریک کو نکال دینے کے بعد سے غزہ پٹی پر حماس تنظیم کا کنٹرول ہے۔

ادھر اسرائیل نے دس برس سے غزہ پٹی کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ بیرونی دنیا میں جانے کے لیے رفح کی گزرگاہ واحد راستہ تھا جو اس وقت بند ہے۔ اس کے نتیجے میں غزہ پٹی میں سماجی مسائل اور بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ غزہ پٹی کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

یوسف المحمود نے صحافیوں کو بتایا کہ مصالحت کا معاہدہ تین مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔ اس میں گزرگاہوں ، بجلی ، پانی کے مسائل اور دیگر معاملات کے حل کے لیے کام شروع کرنے کے واسطے کمیٹیوں کی تشکیل شامل ہے۔

المحمود نے واضح کیا کہ حکومت نے غزہ پٹی کی فوری ضروریات کے بارے میں ابتدائی رپورٹیں تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غزہ پٹی کی صورت حال کو "الم ناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان معاملات کو پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاہم حکومت اس کے لیے پر عزم ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ مصالحتی اقدامات مصری کی خصوصی کوششوں کا ثمر ہے۔

توقع ہے کہ رام اللہ کے دورے کے بعد مصری انٹیلی جنس کے وزیر خالد فوزی منگل کو غزہ پہنچیں گے جہاں وہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فسلطینی وزیراعظم رامی الحمداللہ سے ملاقات کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.