• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے بیرزیت سے 3 طلبہ گرفتار کر لئے، 20 سے تفتیش

بدھ 10-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7112
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں بدھ کی صبح چھاپوں اور تفتیشی کاررائیوں کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ غرب اردن کے شہر نابلس کی شمالی میونسپلیٹی عصیرہ میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے کم سے کم بیس قیدیوں سے پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ تین طلبہ کو بیرزیت یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں 12 فلسطینی طلبہ کو مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بیرزیت میونسپیلٹی سے جامعہ بیرزیت کی طلبہ یونین کے سابق صدر احمد العایش کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری ایسے وقت عمل میں آئی ہے جب آج یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخاب کا نیا مرحلہ ہو رہا ہے۔ یونیورسٹی کے علاقے سے عمرو الریماوی اور احمد فرج نامی طلبہ کو بھی حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بیت لحم کے مضافاتی قصبے تقوع سے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے موسی العمور اور حسن البدن شہریوں کو گرفتار کیا جبکہ محمود ابو صوی کو شہر کی الخضر میونسپیلٹی سے گرفتار کیا گیا۔

بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی گرفتاری مہم کے دوران شمالی نابلس کی عصیرہ میونسپیلٹی سے بیس ایسے نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں جو حال ہی میں صہیونی جیلوں سے رہا ہوئے تھے۔ ان سے قابض حکام سے پوچھ تاچھ کی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورس کی بھاری نفری نے عصیرہ میونسپیلٹی پر دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد اہلکاروں نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے بلال الکاید سمیت دو دوسرے نوجوانوں کے گھر مکمل تلاشی لی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے بیرزیت سے 3 طلبہ گرفتار کر لئے، 20 سے تفتیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.