مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصی کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی قائم کی گئی رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جعمہ مسجد اقصی میں ادا کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک کے چوتھے جمعہ کی نماز میں ۲۸۰۰۰۰ مسلمانوں نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح سے ہی مقبوضہ شہر کو رکاوٹیں کھڑی کر کے محصور کیا ہوا تھا۔ مسجد اقصی میں نماز کی ادائی اور داخلے کے لیے عمر کی شرط بھی لازم کر گئی تھی جس کے تحت چالیس سال سے زیادہ مرد و خواتین ہی مسجد میں داخل ہو سکتے ہیں۔
غرب اردن کے فلسطینی نوجوانوں نے مسجد اقصی میں ماہ مبارک رمضان المبار کے چوتھے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیےÂ اسرائیلی فاصل دیوار کو عبور کرنے کی بھرپور کوشش کی اوراس کوشش کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل ، بم اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا۔
بے جا اسرائیلی رکاوٹیں، اور چیک پوسٹوں کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس ایک فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا تھا مگر پھر بھی ۲۸۰۰۰۰ فرزندان توحید مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں کامیاب ہو گئے۔
مسجد اقصی کے امام محمد سالم نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے کے جمعہ کیÂ Â نماز کے خطبہ کے دورانÂ اسرائیلی رکاوٹیں عبور کر کے مسجد اقصی میں آنے والے تمام مسلمانوں کے مذہبی جوش و جذبے کو سراہا۔