• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمد الھسی کی شہادت کے بعد شہداء انتفاضہ کی تعداد 272 ہوگئی

اتوار 08-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5604
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں اس کی کشتی الٹ گئی اور وہ خود بھی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگیا۔ 33 سالہ غزہ کے محمد احمد الھسی کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر 2015ء سے فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 272 ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد الھسی کو قابض فوج نے سمندر میں تعاقب کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی کشتی حادثے سے دوچا ہوگئی۔ محمد الھسی کشتی سمیت ڈوب گئے اور ان کی میت تک نہیں مل سکی ہے۔ گذشتہ روز الھسی کے اہل خانہ نے محمد الھسی کو شہید قرار دیتے ہوئے اس کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔

محمد احمد الھسی کی شہادت کے بعد تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 272 ہوگئی ہے۔

شہیداء میں الخلیل شہر 78 شہداء میں پہلے نمبر پرہے، بیت المقدس میں 60، جنین میں 26، نابلس میں 21، بیت لحم میں 19، طرلکرم میں 15، سلفیت میں 5، قلقیلیہ میں 4 اور غزہ کی پٹی میں 35 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

شہداء انتفاضہ میں 78 بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جو کہ کل شہداء کا 29 فی صد ہیں۔ شہداء انتفاضہ میں ایک تین ماہ کا شیر خوار رمضان محمد ثوابتہ بھی شامل ہے۔

تحریک انتفاضہ القدس کے دوران 24 فلسطینی خواتین نے بھی اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔ شہید خواتین میں 15 بچیاں بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.