فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد الھسی کو قابض فوج نے سمندر میں تعاقب کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی کشتی حادثے سے دوچا ہوگئی۔ محمد الھسی کشتی سمیت ڈوب گئے اور ان کی میت تک نہیں مل سکی ہے۔ گذشتہ روز الھسی کے اہل خانہ نے محمد الھسی کو شہید قرار دیتے ہوئے اس کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔
محمد احمد الھسی کی شہادت کے بعد تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 272 ہوگئی ہے۔
شہیداء میں الخلیل شہر 78 شہداء میں پہلے نمبر پرہے، بیت المقدس میں 60، جنین میں 26، نابلس میں 21، بیت لحم میں 19، طرلکرم میں 15، سلفیت میں 5، قلقیلیہ میں 4 اور غزہ کی پٹی میں 35 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
شہداء انتفاضہ میں 78 بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جو کہ کل شہداء کا 29 فی صد ہیں۔ شہداء انتفاضہ میں ایک تین ماہ کا شیر خوار رمضان محمد ثوابتہ بھی شامل ہے۔
تحریک انتفاضہ القدس کے دوران 24 فلسطینی خواتین نے بھی اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔ شہید خواتین میں 15 بچیاں بھی شامل ہیں۔