• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملے کے بعد فلسطینی شہر میدان جنگ میں تبدیل،27 زخمی

بدھ 27-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8720
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ بیت المقدس میں منگل کو ہونے والے ایک فدائی حملے میں تین صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد قابض صہیونی فوج نے نہتے شہریوں پر وحشیانہ حملے شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں شہریوں نے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے۔ گزشتہ روز غرب اردن اور بیت المقدس میں صہیونی فوج کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں 27 شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب بیت  المقدس میں ایک فدائی حملے میں تین صہیونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ حملہ شمالی مغربی بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے  ایک 37 سالہ شہری نمر جمل نے کیا تھا جس میں وہ خود بھی جام شہادت نوش کرگیا۔

قدس پریس کے مطابق صہیونی فوج نے نمر جمل کے آبائی شہر بیت سوریک اور اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار آپریشن شروع کیا۔ بیت سوریک اور القبیبہ قصبوں کے سیکڑوں شہری احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ اس دوران صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ میں فلسطینیوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایک مقامی سماجی اور امدادی کارکن عامر ابو عبید نے بتایا کہ بیت سوریک میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور دھاتی گولیوں کے استعمال سے کم سے کم سات فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے ابو عبید نے کہا کہ صہیونی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ سے کم سے کم بیس افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر اسکولوں کے طلباء شامل ہیں۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ بیت سوریک اور القبیبہ میں شہریوں نے نمر جمل کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بیت سوریک میں صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم کئی گھنٹے جاری رکھی۔ بیت سوریک بلدیہ کےچیئرمین احمد جمال نے بتایا کہ صہیونی فوج نے تلاشی مہم کے دوران فلسطینی شہریوں بالخصوص گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا اور ان کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ کیا گیا۔

احمد جمال نے بتایا کہ صہیونی فوج کی غیرانسانی کارروائی کے خلاف شہری احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے صہیونی فوج کی پارٹیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے۔

ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی متعدد مقامات پر فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے خلاف جلوس نکالے۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ان کے خلاف زہریلی اشک آور گیس استعمال کی گئی جس کے نتیجے میں دسیوں شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غرب اردن اور شمالی بیت المقدس کے کئی علاقے منگل کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائی حملے کے بعد فلسطینی شہر میدان جنگ میں تبدیل،27 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.