رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر میں صیہونی فوج نے انسانی حقوق کی 2321 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں صیہونی آباد کاروں کی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور475Â فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔114 فلسطینیوں کو بیت المقدس سے حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے اعتبار سے بیت لحم، الخلیل اور بیت لحم نمایاں رہے۔ بیت المقدسÂ میں انسانی حقوق کی 372، الخلیل میں 335 اور بیت لحم میں 291 واقعات رونما ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر 830 بار چھاپے مارے، 188 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا،24 املاک غصب کی گئیں،18 گھر مسمار کیے گئے،22 بار1982 صیہونی آباد کاروں نے سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں 48 سالہ فلسطینی محمود عودہ کی شہادت بھی شامل ہے۔ صیہونی فوج نے 28 فلسطینیوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران زخمی کیا۔
