• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،23 فلسطینی گرفتار

پیر 02-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8758
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی اور چھاپوں میں دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محروسین میں دو صحافی بھی شامل ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے غرب اردن اور بیت المقدس میں چھاپوں کے دوران 23 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت ساحور کے مقام سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چار فلسطینیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے حراست میں لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نابلس میں شاہراہ 15 پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں احمد درویش، سابق اسیران شادی، فادی اور تامر کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑپھوڑ کی۔ صہیونی فوج نے اکیس سالہ محمد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تامر اسرائیلی فوج نے تامر عامر نامی شہری کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے۔

ادھر جنوبی نابلس سے عصیرہ القبلیہ کے مقام سے 33 سالہ فلسطینی مالک واصف کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران الاقصیٰ ٹی وی چینل کے دو نامہ نگاروں کو بھی حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرایئلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار علاء الطیطی کو حراست میں لے لیا۔

الطیطی کی گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے اس کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی، اہل خانہ کو زدو کوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

الاقصیٰ ٹی وی چینل کے دوسرے نامہ نگار اور فوٹو جرنلسٹ امیر ابو عرام کو رام اللہ سے حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ ان دونوں صحافیوں کو ایک ہفتہ قبل اسرائیلی عدالت نے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی سے ایک سال کے لیے روک دیا تھا اور دونوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

نابلس میں تلاشی کی کارروائی میں ساجد خلیل ابو عکر، انیس عبیدات اور ایمن درویش ، رام اللہ سے کرمل البرغوثی، احمد مجدی زیبار سامر النادر، اریحا سے احمد الزغیر، الخلیل سے عدنان الرجبی،شمالی شہر جنین سے نور الھندی اور حمودہ ابو خلیفہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان تمام فلسطینیوں کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں میں صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،23 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.