مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں العزریہ قصبے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران وحشیانہ تشدد کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بچوں سمیت 22 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہلال احمر فلسطین کے رضاکاروں کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے العزیریہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر لاٹھی چارج اور دھاتی گولیوں سے بھی تشدد کیا جس کے نتیجے میں 13 اور 7 سال کے دو بچوں سمیت تین بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تینوں بچے دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے ایک مقامی سماجی کارکن رامی الفاخوری کو حراست میں لے لیا۔
