بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم عائدہ پناہ گزین کیمپ سے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے بیشتر اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی حملوں میں مطلوب تھے۔رپورٹ کے مطابق بیت لحم کے عائدہ پناہ گزین کیمپ سے تلاشی کے دوران اسعد درویش، علی محمد ابو سرور، علی احمد ابو سرور، محمد جمعہ عویس، عبداللہ حماد عودہ، مجد ابو خضیر، مصطفیٰ قنیص صامد العتیق، رمزی قراریر۔ فتحی ابو سرور اور اسلام جواریش کو حراست میں لیا گیا۔
ارتاح کے مقام سے معاذ حسن ابو بکر کوحراست میں لیا گیا۔ بیت لحم کے حوسان قصبے سے محمود سباتین کو جب کہ ایک نوجوان کو الخلیل شہر سے حراست میں لیا گیا۔ طوباس سے اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جن کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے بتایا جاتا ہے۔