• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پولیس کی سیکیورٹی میں 205 صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوے

منگل 25-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7995
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ صہیونی آباد کاروں کومقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ کل سوموار کو205 صہیونی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں  سوموار کو فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ اسرائیلی حکام نے دروازوں پر ڈیٹکٹرز اور کیمروں کی تنصیب تک مسجد الاقصیٰ کے حکام کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جب کہ صہیونی آباد کاروں کو مسجد میں داخلے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے

اسرائیل نے گذشتہ کئی عشروں میں پہلی مرتبہ جمعہ کے روز مسجد الاقصیٰ کو تشدد کے ایک واقعے کے بعد بند کردیا تھا۔ تب تین عرب شہریوں نے خود کار ہتھیاروں سے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس سے دو پولیس اہلکار ہوگئے تھے۔ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مسجد میں گھس کر ان تینوں حملہ آور کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی ’قدس پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق سوموار کے دن کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صہیونی آباد کار باب المغاربہ (مراکشی دروازے) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے صہیونیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

صہیونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جا رہے ہیں جب دوسری طرف ہزاروں فلسطینی نمازی قبلہ اوّل کی بندش کے خلاف باب الاسباط کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے قبلہ اوّل کے محافظوں کو اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپولیس کی سیکیورٹی میں 205 صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.