الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کی تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں نمازوں کی ادائیگی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہÂ گذشتہ برس بھی بدستور جاری ۔ ایک رپورٹ کے مطابقÂ سال 2017ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام 645Â بار اذان سے محروم رہی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پرصیہونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ گذشتہ ماہ (دسمبر) میں مسجد ابراہیمی میں 53 دفعہ اذان پرپابندی عائد کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کے سربراہ یوسف ادعیس کا کہنا ہے کہÂ مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صیہونیÂ غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ صیہونی حکام کی جانب سے مسجد ابراہیمی میں سیکڑوں باراذان دینے پر پابندی لگائی اور دعویٰ یہ کیا گیا کہ اذان دینے سے صیہونیوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
