• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سال2017ء کا پہلا ہفتہ، ایک فلسطینی شہید،56 شہری زخمی

اتوار 08-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5605
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نئے سال (2017ء) کےآغاز کے ساتھ جاری ہے۔ رواں سال کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 56 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اس دوران 98 پوائنٹس پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال کے دوران ریاستی دہشت گردی میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ محمد احمد الھسی نامی ماہی گیر شہید ہوئے۔ الھسی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوئے اور ان کی میت بھی نہیں مل سکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 56  فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 98 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطین میں انتفاضہ القدس کے معاملے پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کی رپورٹ کےمطابق  یکم اکتوبر 2015ء کے بعد شہید کیے گئے فلسطینیوں میں سے 7 کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صہیونی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء میں سے عبدالحمید ابو سرور، 18 سالہ مجد عبداللہ الخضور،16 سالہ محمد ناصر محمود طرایرہ،29 سالہ محمد جبارہ احمد الفقیہ،31 سالہ محمد زعیم علی العورتانی اور 16 سالہ محمد نبیل زیدان  کے جسد خاکی شامل ہیں۔

رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران صہیونی فوج نے 123 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن میں سے 18 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسال2017ء کا پہلا ہفتہ، ایک فلسطینی شہید،56 شہری زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.