فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال کے دوران ریاستی دہشت گردی میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ محمد احمد الھسی نامی ماہی گیر شہید ہوئے۔ الھسی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوئے اور ان کی میت بھی نہیں مل سکی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 56 Â فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 98 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطین میں انتفاضہ القدس کے معاملے پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کی رپورٹ کےمطابق Â یکم اکتوبر 2015ء کے بعد شہید کیے گئے فلسطینیوں میں سے 7 کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صہیونی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء میں سے عبدالحمید ابو سرور، 18 سالہ مجد عبداللہ الخضور،16 سالہ محمد ناصر محمود طرایرہ،29 سالہ محمد جبارہ احمد الفقیہ،31 سالہ محمد زعیم علی العورتانی اور 16 سالہ محمد نبیل زیدان Â کے جسد خاکی شامل ہیں۔
رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران صہیونی فوج نے 123 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن میں سے 18 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔